Friday, May 3, 2024

حکومت نے نندی پور پراجیکٹ چلایا تو اس کے خلاف طوفان کھڑا کر دیا گیا  : عابد شیرعلی

حکومت نے نندی پور پراجیکٹ چلایا تو اس کے خلاف طوفان کھڑا کر دیا گیا  : عابد شیرعلی
November 28, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر مملکت  پانی وبجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ  حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ چلایا ،الٹا ان کےخلاف طوفان کھڑا کر دیا گیا،جسے اعتراض ہے وہ آکر پلانٹ پر معائنہ کرلے۔ انہوں نےکہاکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں  کی نجکاری کا فیصلہ ملازمین  کی جانب سے ریکوری کو بہتر بنانے کے وعدے پر  دو ماہ کے لیے موخر کیا گیا ہے ۔ واپڈا ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ کےحوالے سے ہر طرف طوفان  برپاہے،اس منصوبے میں پینتیس نمبری کرنےوالےآج پاک صاف ہو کر بیٹھے ہیں، منصوبے سے ضرورت کےمطابق بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ ڈسٹری بیوشن کپمینوں کی نجکاری پر عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم  کو ملازمین کی جانب سے کارکردگی بہتر بنانے کی ضمانت دی گئی جس پر نجکاری دوماہ  کےلیےموخرکی  گئی ہے۔ عابد شیر علی  نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے ایک ایک پائی کا حساب دیا، گیا ہے  جبکہ ماضی میں رینٹل پاور کے جنازے کھڑے کر دیے گئے جو آج تک مشکل کا  باعث بنے ہوئے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈروپراجیکٹ ٹنل کااسی فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔