Friday, May 3, 2024

حکومت نے نئی حج پالیسی کا اعلان کردیا

حکومت نے نئی حج پالیسی کا اعلان کردیا
December 27, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت نے نئی حج پالیسی کا اعلان کردیا ۔
اگلے سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔
سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 15 سے 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔
خوش نصیبوں کی قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی ۔ حکومت کی جانب سے امسال حج اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔