Sunday, May 12, 2024

حکومت نے ملاوٹ مافیا کی کمر توڑنے کے لیے کمر کس لی

حکومت نے  ملاوٹ مافیا کی کمر توڑنے کے لیے کمر کس لی
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کی کمر توڑنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

 معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 2020 میں سات ارب کے واجبات ادا کیے۔ پسے ہوئے طبقات کے لیے لنگر خانے کھولے گئے۔ غلہ منڈیوں، سبزی منڈیوں اور بڑے بڑے گوداموں کو آٹومیشن کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی سے منڈیوں میں آن لائن سسٹم کو متعارف کروایا ہے۔