Monday, May 13, 2024

ورلڈ ٹوررازم فورم 2021 اور ڈی ایٹ 2022 میں پاکستان میزبانی کرے گا ، زلفی بخاری

ورلڈ ٹوررازم فورم 2021 اور ڈی ایٹ 2022 میں پاکستان میزبانی کرے گا ، زلفی بخاری
July 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا ایک اور احسن اقدام سامنے آ گیا۔ ملکی سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا برینڈ بنا لیا۔ رواں سال ہی لانچ کیا جائیگا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پریس کانفرنس  میں بتایا کہ ورلڈ ٹوررازم فورم 2021 اور ڈی ایٹ 2022 میں پاکستان میزبانی کرے گا۔ سیاحت کی دس سالہ پالیسی بنا دی ہے ۔ دنیا کی جی ڈی پی پر سیاحت کا 10 فیصد حصہ ہے لیکن پاکستان میں  کچھ بھی نہیں ۔ پاکستان نے اپنا ایک برانڈ بنا لیا ہے ۔ 18 اپریل کو اس کو لانچ ہونا تھا تاہم کورونا کے باعث ہم نے روک لیا جلد اسے لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ گذشتہ 5 برس میں پی ٹی ڈی سی کے نقصانات سامنے آئے ۔ یہ غلط فہمی ہے کہ پی ٹی ڈی سی کا فیصلہ کورونا کے باعث کیا گیا۔ ناران پی ٹی ڈی سی موٹل 130 کنال پر بنا ہے۔ اسکردو ، کالام ، گوپس اور دیگر علاقوں میں موٹلز ہیں اور وہاں سیاحت کا پو ٹینشل موجود ہے۔ ہم اس کو ایک قابل اعتبار ٹینڈر کے بعد ٹھیکے پر دیں گے ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ایک بین الاقوامی فرم نے پی ٹی ڈی سی اور سیاحت کو ری سٹرکچر کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو ایک تگڑا گولڈن ہینڈ شیک پیکج دیا  گیا ہے ۔ یہ پرائیویٹ سیکٹر کی مرضی ہے کہ وہ ان لوگوں کو رکھے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ پر وزیراعظم صاحب کا وژن کلئیر ہے۔ روز ویلٹ کو رکھتے ہوئے اس کو بہتر کرنے جارہے ہیں۔