Saturday, May 18, 2024

حکومت نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت بڑھا دی

حکومت نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت بڑھا دی
November 14, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) حکومت نے ملک بھر میں ایل پی جی 5 روپے فی کلو مہنگی کر دی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 50 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر 200روپے مہنگا کر دیا گیا
کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں 110روپے فی کلوایل پی جی ملے گی جب کہ 1270روپے میں گھریلو سلنڈر دستیاب ہوگا ۔
ملتان، بہاولپور،یزمان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان،ایبٹ آباد میں 120روپے فی کلو ایل پی جی دستیاب ہو گی جب کہ 1390روپے میں گھریلو سلنڈر صارفین تک پہنچے گا ۔
رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر،مری،نتھیا گلی میں 130 روپے فی کلو ایل پی جی دستیاب ہو گی جب کہ 1510روپے میں گھریلو سلنڈر عوام کی رسائی میں ہوگا ۔
راولپنڈی ، اسلام آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں ایل پی جی 135روپے فی کلو ملے گی جبکہ گھریلو سلنڈر 1570 روپے میں ملے گا۔
ملک کے بالائی علاقوں بالاکوٹ،گلگت ، بلتستان،ہنزہ،سکردو، گھار میں ایل پی جی 160روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1870روپے میں عوام کو مل سکے گا۔