Saturday, April 20, 2024

حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 2ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کرنےکا فیصلہ کر لیا

حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 2ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کرنےکا فیصلہ کر لیا
June 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں میں 2 ایڈ ہاک الاونسز بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2010 کا پچاس فیصد  اور سال 2011 کا پندرہ فیصد ایڈہاک الاونس بنیادی تنخواہ کا حصہ بنا دیا جائے گا، سال 2012۔2013۔2014 کے ایڈ ہاک الاونسز منجمد کرکے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سال 2010 اور 2011 کے ایڈہاک الاونسز بنیادی تنخواہ کا حصہ بننے کے بعد  ہاوس رینٹ الاونس میں اضافہ ہوگا۔ ہاوس رینٹ بڑھنے کے بعد تنخواہوں میں سات فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔ سکیل ایک کا ہاوس رینٹ 1337 روپے سے بڑھ کر 3240 ہوجائے گا سکیل دو کا ہاوس رینٹ 1366 روپے سے بڑھ کر 3330 ہوجائے گا سکیل تین کا ہاوس رینٹ 1413 روپے سے بڑھ کر 3420 ہوجائے گا سکیل چار کا ہاوس رینٹ  1458روپے سے بڑھ کر 3510 ہوجائے گا سکیل پانچ کا ہاوس رینٹ 1503 روپے سے بڑھ کر 3645 ہوجائے گا سکیل چھ کا ہاوس رینٹ 1544روپے  سے بڑھ کر 3780 ہوجائے گا سکیل سات کا ہاوس رینٹ 1589 روپے سے بڑھ کر 3915 ہوجائے گا سکیل آٹھ کا ہاوس رینٹ 1649 روپے سے بڑھ کر 4050 ہوجائے گا سکیل نو کا ہاوس رینٹ 1719 روپے سے بڑھ کر 4185 ہوجائے گا سکیل دس کا ہاوس رینٹ 1780 روپے سے بڑھ کر 4320 ہوجائے گا سکیل گیارہ کا ہاوس رینٹ 1854 روپے سے بڑھ کر 4500 ہوجائے گا سکیل بارہ کا ہاوس رینٹ 1960 روپے سے بڑھ کر 4725 ہوجائے گا سکیل تیرہ کا ہاوس رینٹ 2090 روپے سے بڑھ کر 5085 ہوجائے گا سکیل چودہ کا ہاوس رینٹ 2214 روپے سے بڑھ کر 5400 ہوجائے گا سکیل پندرہ کا ہاوس رینٹ 2349 روپے سے بڑھ کر 6075 ہوجائے گا سکیل سولہ کا ہاوس رینٹ 2727 روپے سے بڑھ کر 6750 ہوجائے گا سکیل سترہ کا ہاوس رینٹ 4433 روپے سے بڑھ کر 10800 ہوجائے گا سکیل اٹھارہ کا ہاوس رینٹ 5810 روپے سے بڑھ کر 13500 ہوجائے گا سکیل انیس کا ہاوس رینٹ 8856 روپے سے بڑھ کر 20925 ہوجائے گا سکیل بیس کا ہاوس رینٹ 10505 روپے سے بڑھ کر 24300 ہوجائے گا سکیل اکیس کا ہاوس رینٹ 11646 روپے سے بڑھ کر 27000 ہوجائے گا سکیل بائیس کا ہاوس رینٹ 12456 روپے سے بڑھ کر 29025 ہوجائے گا ایڈ ہاک ریلیدف الاونس بنیادی تنخواہ میں ضم ہونے کے بعد بنیادی تنخواہ میں جو اضافہ ہوگا سکیل ایک میں سالانہ اضافہ 230 روپے،سکیل دو میں سالانہ اضافہ 260 روپے،سکیل تین میں سالانہ اضافہ 300 روپے سکیل چار میں سالانہ اضافہ 350 روپے،سکیل پانچ میں سالانہ اضافہ 390 روپے،سکیل چھ میں سالانہ اضافہ 440 روپے سکیل سات میں سالانہ اضافہ 480 روپے،سکیل آٹھ میں سالانہ اضافہ 530 روپے،سکیل نو میں سالانہ اضافہ 570 روپے،سکیل دس میں سالانہ اضافہ630 روپے،سکیل گیارہ میں سالانہ اضافہ700 روپے،سکیل بارہ میں سالانہ اضافہ 750 روپے،سکیل تیرہ میں سالانہ اضافہ 830 روپے،سکیل چودہ میں سالانہ اضافہ920 روپے،سکیل پندرہ میں سالانہ اضافہ1050 روپے سکیل سولہ میں سالانہ اضافہ1200 روپے،سکیل سترہ میں سالانہ اضافہ1800 روپے،سکیل اٹھارہ میں سالانہ اضافہ2250 روپے سکیل انیس میں سالانہ اضافہ 2400 روپے،سکیل بیس میں سالانہ اضافہ3500 روپے،سکیل اکیس میں سالانہ اضافہ3900 روپے،سکیل بائیس میں سالانہ اضافہ 4600 روپے۔