Saturday, April 27, 2024

حکومت نے معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے نمٹنے کیلئے درمیانی مدت کا پلان بنا لیا

حکومت نے معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے نمٹنے کیلئے درمیانی مدت کا پلان بنا لیا
May 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت نے کورونا سے معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے نمٹنے کیلئے درمیانی مدت کا پلان بنا لیا، فوڈ سکیورٹی و سپلائی چین ، بنکوں اور فنانشل اداروں کے تحفظ سمیت دیگر اہم اقدامات پلان کا حصہ ہیں ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پلان معاشی  و مالیاتی تھینک ٹینک کے اجلاس میں ترتیب دیا گیا  ،   معیشت کو برے اثرات سے بچانے کے لیے فیسکل اور مانیٹری پالیسی  ترتیب  دینے کا عمل  شروع کر دیا گیا ۔

  کورونا کے اثرات اور اس سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے  میٹرکس بنانے ، کم  سے کم ،درمیانے، اور طویل  مدت کے اثرات  اور ان سے نمٹنے کے لیے ترجیحی اقدامات کی  فہرست  تیار کی جا رہی ہے ۔ اقدامات کو  تیز کرنے کے لیے  ریکوری پلان پر  کام   شروع کر دیا  گیا  ہے ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی  کے لیے  درکار  رئیل ٹائم ڈیٹا  اور ریسرچ کا  کام  ماہرین کے حوالے کیا جائے گا ۔ ماہرین کو ریکوری  روڈ میپ  اور پلان کو عمل میں لانے کے لیے منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی گئی  ۔ 6 ترجیحی اقدامات سامنے لائے گئے  ہیں ۔

ان قدامات کے ذریعے معیشت کی  ریکوری اور سیفٹی نیٹ ترتیب دیے  جائیں گے  ۔ فود سیکیورٹی اور سپلائی چین،بنکوں اور فنانشل اداروں کا تحفظ کیا جائے گا   ۔ مارکیٹ کی  قوتوں کو ترغیبات دینے کا بھی  پلان  بنایا جائے گا  ۔

 کم اور  درمیانی  قیمت کے مکانات بنانے کے پراجیکٹ کے لیے رقومات کا بندوبست کیا جائے گا  ،  وفاقی  اور  صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے نئی ترجیحات  بنائی جائے گی  ۔

ان منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ  ملازمتیں  پیدا کرنے کے اقدامات کیے  جائیں  گے جنکا وقتا  فوقتا   جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ   کی جائے  گئی ۔