Friday, May 10, 2024

حکومت نے معیشت اورمسئلہ کشمیر کا بیڑا غرق کر دیا، سراج الحق

حکومت نے معیشت اورمسئلہ کشمیر کا بیڑا غرق کر دیا، سراج الحق
October 14, 2019
حیدرآباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت اور کشمیر کے مسئلے کا بیڑا غرق کردیا ہے، ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں، قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ حیدرآباد میں اسٹیشن روڈ پر کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایران گئےاور وہاں صلح کرانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ یمن سے بڑا مسئلہ ہے یہ پاکستان کی شہ رگ ہے اس کیلئے لڑنا ہوگا۔ شکست ہمارے حکمرانوں کے چہرے سے نظر آرہی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو اقوام متحدہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ یا بین الاقوامی لیڈران ہماری مدد نہیں کریں گے، خود امریکا میں ٹرمپ کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کابل امریکا اور روس کا قبرستان بنا تھا اسی طرح ہم سرینگر میں بھارتیوں کا قبرستان بنائیں گے۔