Friday, March 29, 2024

حکومت نے مزید ڈھائی ارب ڈالر کے قرضے حاصل کر لئے

حکومت نے مزید ڈھائی ارب ڈالر کے قرضے حاصل کر لئے
November 30, 2017

نیو یارک (92 نیوز) آئی ایم ایف سے مزید مدد نہ لینے کا اعلان کرنے والی حکومت نے مزید ڈھائی ارب ڈالر کے قرضے حاصل کر لئے۔ قرضے حاصل کرنے کے لئے دو ارب پچاس کروڑ ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کئے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ 5 سال کے لئے جاری کئے جن پر شرح منافع 5.625 فیصد ہو گی جبکہ ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ دس سال کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ ان پر منافع کی شرح 6.875 فیصد ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئی پاکستانی بانڈز میں سرمایہ کاری نہیں کر سکتا۔ بانڈز پر ملنے والا منافع کسی پاکستانی اور پاکستان میں کسی کے ساتھ شیئرنہیں کیا جا سکتا۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ بانڈز دبئی، لندن اور امریکا میں فروخت کے لیے پیش کئے گئے اور اس کے لیے 8 ارب ڈالر کی پیشکش موصول ہوئی۔