Monday, September 16, 2024

حکومت نے مبینہ طور پر پی آئی اے ملازمین کو پولیس سے ڈرانا شروع کر دیا

حکومت نے مبینہ طور پر پی آئی اے ملازمین کو پولیس سے ڈرانا شروع کر دیا
February 8, 2016
لاہور(92نیوز)حکومت نے پی آئی اے ملازمین کو ڈیوٹی پر لانے کے لیے مبینہ طور پر پولیس کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق حکومت نے پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم کرانے کیلئے مبینہ طور پر پولیس کے ذریعے دھمکانا شروع کر دیا ہے ۔ عملے نے لاہور ایئرپورٹ کے باہر دھرنا دیا  جہاں ایئرہوسٹسز زاروقطار رو رو کر پولیس کے ہاتھوں اپنی اور اپنے عمر رسیدہ والدین کی خواری کی داستانیں سناتی رہیں۔