Saturday, April 27, 2024

حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ امید ہے ایوان میں موجود تمام جماعتیں قانون سازی کیلئے موثر اور تعمیری کردار ادا کریں گی۔ پوری کوشش ہو گی کہ ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے۔

بابراعوان نے کہا کہ حکومت عوامی اور ملکی مفاد کی قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 156 ارکان کے دستخط ہیں۔ ریکوزیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ قائد ایوان چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کر رہے۔ یہ ایک غیرآئینی عمل ہے۔ جلد از جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔