Wednesday, April 24, 2024

حکومت نے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو تلور کے شکار کی اجازت دیدی

حکومت نے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو تلور کے شکار کی اجازت دیدی
November 21, 2016

لاہور (92نیوز) وفاقی حکومت نے قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم کو نایاب پرندے تلور کے شکار کی اجازت دے دی ہے۔ ایک سو شہزادوں کو دس سال کیلئے نایاب پرندوں کی اجازت ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تلور کے شکار کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے ہجرت کر کے آنے والے نایاب پرندے تلور کے شکار کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کئے ہیں۔ جن لوگوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں ان میں قطری شہزادہ شیخ حمادبن جاسم بھی شامل ہے۔ شکار کیلئے جو علاقے مختص کئے گئے ہیں ان میں پنجاب کے اضلاع بھکر اور جھنگ شامل ہیں۔