Saturday, April 27, 2024

حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ  کی مدمیں 4.42روپے فی یونٹ ریلیف دیا:خواجہ آصف

حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ  کی مدمیں 4.42روپے فی یونٹ ریلیف دیا:خواجہ آصف
April 24, 2015
اسلام آباد(نائنٹی ٹو نیوز)وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چار روپے بیالیس پیسے فی یونٹ ریلیف دیا جبکہ گیس کی کمی کے باعث بعض پاور پلانٹ بند ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ بجلی کی طلب پندرہ ہزار ہانچ سو میگاواٹ،پیداوار گیارہ ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے، چارہزار میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں طلب  پانچ سو میگاواٹ زیادہ ہے، وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ آبی ذخائر سے پانی کا اخراج بڑھنے پر چار ہزار میگاواٹ مزید بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے آٹھ ہزار تین سو ستر میگاواٹ بجلی کے پروجیکٹ لیں گےجس پر بیس ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوگی۔ وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ اُچ پاور پلانٹ سے  نو سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہوگئی ہے، او جی ڈی سی ایل کی فیلڈ سے گیس سپلائی بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بند ہوئی۔ انہوں نے کہا  کہ کاسا پروجیکٹ پراستنبول میں دستخط ہو رہے ہیں،کاسا پروجیکٹ کا ٹیرف نیپرا متعین کرے گا۔