Monday, May 20, 2024

حکومت نے فوجی عدالتوں کےبل میں خود تبدیلی کردی : شاہ محمود کراچی

حکومت نے فوجی عدالتوں کےبل میں خود تبدیلی کردی : شاہ محمود کراچی
February 25, 2017
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے فوجی عدالتوں کے بل میں خود تبدیلی کردی ہے۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی میں پارٹی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہاش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کامیاب آپریشن رہا تاہم فوجی عدالتوں کے بل میں حکومت نے خود تبدیلی کردی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ سیاسی صف بندی کرنا پیپلز پارٹی کا حق ہے آصف علی زرداری جوڑ توڑ کےماہر ہیں کشتی میں زیادہ لوگ سوار ہوں توڈوبنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اگر رینجرز کو اختیارات پہلے ہی دے دئے جاتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے ۔