Friday, April 26, 2024

حکومت نے فرانزک آڈٹ کرایا ، ویڈیو درست ثابت ہوئی ، احسن اقبال

حکومت نے فرانزک آڈٹ کرایا ، ویڈیو درست ثابت ہوئی ، احسن اقبال
July 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے جج کی ویڈیوکا فرانزک آڈٹ کرایا جس میں ویڈیو درست ثابت ہوچکی ہے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اس کی تردید کی ہے۔ ن لیگ کی سیاست ویڈیو کی سچائی پر آکر ٹھہر گئی،احسن اقبال نے کہا حکومت نے جج کی ویڈیو کا فرانزک کرالیا ہے جس میں ویڈیو درست ثابت ہوچکی ہے۔ وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے دعوے کو جھوٹے مافیا کا ایک نیا پینترا قرار دیا اور کہا کوئی ٹیپ فرانزک لیب بھیجی ہی نہیں گئی تو جھوٹ اور سچ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے کہا فرانزک لیب کی رپورٹ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،لیب کو کوئی مواد موصول ہی نہیں ہوا۔