Friday, April 26, 2024

حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے ، آصف زرداری

حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے ، آصف زرداری
June 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز)سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت نے لوگوں کے لئے کچھ نہ کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا  اور پنجاب کی قیادت سے تازہ ترین صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کی ۔

 آصف علی زرداری نے کہا کہ  جلد اچھا وقت آنے والا ہے ، حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہ کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے ۔