Thursday, May 9, 2024

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی ، یونٹ 1.66 پیسے مہنگا

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی ، یونٹ 1.66 پیسے مہنگا
October 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے عوام پرپھر بجلی گرا دی ، نیپرا نے بجلی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، قیمتوں میں اضافہ اگست کےلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ مہنگائی سے پریشان عوام کےلیے ایک اور بری خبر ہے کہ  بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیاگیا ہے ۔ نیپرا میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، بجلی کمپنیوں کا موقف سننے کے بعد نیپرا نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ حالیہ اضافے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ، نیپرا کے کیس آفیسر کا کہنا ہے کہ گیس اور آرایل این جی نیپرا کی ریفرنس قیمت سے زیادہ ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

کوئلے کے بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو 3.4 ارب کی بچت کی جاسکتی تھی ، سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اگست میں پانی سے 40.33 ،کوئلے سے 13.34 فیصد، مقامی گیس سے 11.87 ، درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد ، فرنس آئل سے 3.60 اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ گزشتہ روز وزارت توانائی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے مطابق بجلی صارفین پرسالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کی منظوری سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی ایڈجسٹمنٹ اور ڈسٹری بیوشن مارجن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔