Saturday, April 27, 2024

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا،قیمت میں 1.77روپےفی لیٹر اضافہ

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا،قیمت میں 1.77روپےفی لیٹر اضافہ
January 15, 2017
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا  پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ کردیا ہے ۔نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا اعلان کر دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے اضافے کے ساتھ 68 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے اضافے کے ساتھ 77 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اب تک عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 43 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے سے ایف بی آر کو 126 ارب روپے ریونیو خسارہ رہا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کو حالیہ پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف سے 2 ارب 75 کروڑ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری سے 31 جنوری تک ہو گا۔