Wednesday, May 8, 2024

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا،پٹرول 1.48روپے مہنگا

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا،پٹرول 1.48روپے مہنگا
December 1, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 48 پیسے مہنگا کر دیا گیا
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل میں 3 روپے 12 پیسے کا ضافہ کیا گیا ہے ۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 77 روپے 47 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 85 روپے 95 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے ۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 57 روپے 58 فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 52 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو چکا ہے ۔