Friday, April 26, 2024

حکومت نے عوام پر بجلی گرادی ، قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

حکومت نے عوام پر بجلی گرادی ، قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
October 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  حکومت نے عوام پر بجلی گرادی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔ عوام کو بجلی کا جھٹکا ،  ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے کسی  قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ۔ حکومت کی جانب سے  300 سے 700 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین  کیلئے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے  جب کہ 700 یونٹ سے زائد یونٹس پر 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ کمرشل صارفین بھی بجلی میں اضافے کی دولت سے محروم نہیں رہے، ان کے لئے ایک روپے سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ صنعتی صارفین کے لئے تین روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جبکہ تین سو سے کم یونٹس استعمال کرنے والے اور پانچ کلوواٹ کے کمرشل صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا، آئندہ سال بجلی کی قیمتوں کا دوبارہ بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا۔