Friday, April 26, 2024

حکومت نے عمران خان سے کھلے دل سےتعاون کیا :اسحاق ڈار

حکومت نے عمران خان سے کھلے دل سےتعاون کیا :اسحاق ڈار
July 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے  عمران خان اور تحریک انصاف سے کھلے دل سے تعاون کیا، انکوائری کمیشن نے وقت ضائع کئے بغیر فیصلہ جاری کیا جس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ جمہوریت کا فروغ چاہاہے یہی وجہ ہے عمران خان اور انکی جماعت سے کھلے دل سےتعاون کیا،تحریک انصاف اب پارلیمنٹ واپس آگئی ہے۔ صرف جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں ،انکوائری کمیشن نے وقت ضائع کئے بغیر فیصلہ جاری کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا محصولات کی وصولی کا نظام بہترین بنانے کےلئے کام کیا ہے ۔ تاجروں سے مذاکرات پہلے بھی کامیاب رہے،اب بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ خسارہ اس سال کم کیا ہے، اگلے سال مزید کم کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قرض لے کر ملک نہیں چلا رہے۔