Saturday, April 27, 2024

حکومت نے عسکری حکام کے تحفظاف پر پیمرا سے الطاف حسین کی تقریر کا ریکارڈ طلب کرلیا

حکومت نے عسکری حکام کے تحفظاف پر پیمرا سے الطاف حسین کی تقریر کا ریکارڈ طلب کرلیا
May 1, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے عسکری حکام کے تحفظات پر پیمرا کو الطاف حسین کی تقریر کی ریکارڈنگ حاصل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ دوسری طرف الطاف حسین کی براہ راست تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیلئے غور شروع کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق عسکری حکام نے الطاف حسین کی تقریرپرحکومت کوتحفظات سےآگاہ کردیا ہے۔ عسکری حکام کا  کہنا ہے کہ الطاف حسین کی تقریرشرانگیراورملکی مفاد کےخلاف ہے تقریرسے فوج کےخلاف نفرت پھیلانے کی مذموم کوشش کی گئی۔ ذرائع کےمطابق حکومت نے پیمرا کوالطاف حسین کی تقریرکی ریکارڈنگ حاصل کرکےرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ الطاف حسین کی براہ راست تقاریرنشرکرنےپرپابندی لگانےاورسکیورٹی اداروں کےخلاف پروپیگنڈہ روکنے کےلیے میڈیا سےروابط بڑھانے پرغورشروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع  کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت  الطاف حسین کی تقریرمشروط نشرکرنےپربھی سوچ رہی ہے۔