Friday, April 26, 2024

حکومت نے صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد موخرکرکے ایک بار پھر توسیع دینے کافیصلہ کرلیا

حکومت نے صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد موخرکرکے ایک بار پھر توسیع دینے کافیصلہ کرلیا
May 1, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے صولت مرزا کی پھانسی پرعمل درآمد میں ایک بارپھرتوسیع کا فیصلہ کیا ہے،صولت مرزا کےنئے انکشافات اورجےآئی ٹی کی ادھوری تحقیقات کےپیش نظرپھانسی پرعمل درآمد موخرکرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ نے صولت مرزاکی پھانسی پرعمل درآمد موخرکرنے کےلیے سمری کی تیاری شروع کردی ہے۔ وزارت داخلہ صولت مرزا کی پھانسی میں توسیع کےلیے وزیراعظم کوسمری بھیجے گی صدرمملکت وزیراعظم کی سفارش پرصولت مرزا کی پھانسی موخرکرنے کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کےمطابق صولت مرزا کےنئے انکشافات اورجےآئی ٹی کی ادھوری تحقیقات کےپیش نظرپھانسی میں توسیع کی جارہی ہے۔ صولت مرزانے اپنے نئےبیان میں ایم کیوایم کےبھارتی ایجنسی را سےتعلقات کا انکشاف کیا۔صولت مرزا کی پھانسی پرعمل درآمد تیسری مرتبہ موخرکیاجارہاہے۔