Saturday, May 11, 2024

حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا، شیخ رشید

حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا، شیخ رشید
May 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا، کابینہ میں سمری کل بھیج دی تھی۔ غزہ میں ہونے والے ظلم کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، شہبازشریف بلیک لسٹ پر نہیں تھے، کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے، ہمارے پاس ان کی کوئی درخواست نہیں آئی، شہبازشریف 15 دن میں ری ویو کی درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے 90دن میں شہبازشریف کے ری ویو کا فیصلہ کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا ٹی ایل پی کو بھی ری ویو میں پیش ہونے کی اجازت ہے، ٹی ایل پی کے 1677 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ ٹی ایل پی کے 10 ہزار 74 افراد عدالت نے رہا کیے، آپ تو 2017ء میں آئے عاشق رسول تو عمران خان اور ہم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میرے لیے 27 ویں کی شب روزہ رسولﷺ اور خانہ کعبہ کا دروازہ کھلا، مجھے محسوس ہوا محمد بن سلمان عمران خان کے دوست ہیں، چاولوں اور فطرانے کی باتیں کرنے والوں کی سوچ ہی فطرانے والی ہے۔ قیدیوں کے حوالے سے معاہدے کیے ہیں، 1100 قیدیوں کو سعودی عرب سے پاکستان لائیں گے۔