Saturday, April 20, 2024

حکومت نے شاہد خاقان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

حکومت نے شاہد خاقان  کا نام ای سی ایل سے نکال دیا
December 25, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ایک بار پھر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق انسانی ہمدردی اور خصوصی کیس کے طور پر 15 دن کیلئے جانے کی اجازت دی گئی۔ سابق وزیر اعظم اپنی بہن اور بہنوئی کی عیادت کیلئے جلد امریکا جائیں گے۔

شاہد خاقان کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیاتھا، شاہد خاقان عباسی کوبیرون ملک جانےکے لئے ون ٹائم اجازت دی گئی ہے۔ شاہد خاقان اپنی ہمشیرہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک جائیں گے۔