Thursday, March 28, 2024

حکومت نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی

حکومت نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی
January 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)کیا اپ اپنی نقل و حرکت سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو ہوشیار ہوجائیے کیونکہ گوگل میپ اور سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال سیکیورٹی رسک بن گیا ہے ۔ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایڈوائزری جاری کردی ۔ تفصیلات کےمطابق گوگلنگ اور سوشل میڈیا ایپلیکشنز استعمال کرنے والے اب ہوشیار اور خبردار ہوجائیں کیونکہ ان کی نقل و حرکت کی تفصیلات اور تصاویر چند روز میں ہی عام ہوجاتی ہیں صورتحال کی نزاکت پرنیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی جاری انتباہ میں خاص طور پر حساس مقامات پر جانے اور کام کرنے والوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حساس مقامات  کے اندر رہ کر تصاویر لینا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے حساس مقامات کے دورے کے دوران وائی فائی، موبائل ، انٹرنیٹ اور جی پی ایس کو لازمی بند رکھا جائے  ۔ آٹو لوکیشن اپ ڈیٹ کا آپشن بندکردیا جائے  ۔ صارفین اپنی موجودگی کی اطلاع گوگل میپ اور سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کریں حساس مقامات کا دورہ  اور رہائش پذیر افراد کی لوکیشن گوگل میپ اور سوشل میڈیا پر ٹیگ کرنا شدید سیکیورٹی مسائل پیدا کررہا ہے یہ احتیاط یقیناً سوشل میڈیا کے رسیا افراد کے لیے الجھن کا باعث ہے مگر خیال رہے احتیاط میں ہی عافیت ہے ۔