Monday, May 13, 2024

حکومت نے سوات کے پولیو ورکر کو پرائم منسٹر ہاؤس کا مہمان بنایا

حکومت نے سوات کے پولیو ورکر کو پرائم منسٹر ہاؤس کا مہمان بنایا
January 30, 2019
 پشاور (92 نیوز) حکومت نے سوات کے پولیو ورکر کو پرائم منسٹر ہاؤس کا مہمان بنا لیا۔ پولیو ورکر عرفان اللہ کو شاباش بھی دی گئی۔   سوات میں دو فٹ سے زائد برف باری کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والے حافظ عرفان اللہ کی ویڈیو سامنے آئی توعرفان اللہ کی انسداد پولیو سے لگن اور خلوص کے چرچے وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ گئے۔ فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطاء نے عرفان اللہ اور اس کے ساتھی کو وزیراعظم ہاؤس بلایا۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی اور ظہرانہ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عرفان اللہ کو ان کی لگن پر شاباش دی۔ لکی مروت میں گھر کی چھت پر چڑھ کر بچوں پولیو کے قطرے پلانے والے ورکر محمد جمال کی کاوش کو بھی وزیراعظم نے سراہا۔ فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطاء کا کہنا تھا کہ عرفان اللہ اور جمال جیسے پولیو ورکرزموجود ہوں تو ملک سے پولیو کی بیخ کنی زیادہ دنوں کی بات نہیں۔