Saturday, April 27, 2024

حکومت نے سوئی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف 3سے بڑھاکر7روپے کردیا

حکومت نے سوئی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف 3سے بڑھاکر7روپے کردیا
October 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)آئی ایم ایف کا دباؤ سر آنکھوں پر رکھتے ہوئے تبدیلی  سرکار نے عوام پر گیس بم گرا دیا ، گھریلو اور دیگر صارفین کے لئے گیس 10 سے 145 فیصد مہنگی ہوگئی، گھریلو صارفین کے لئے گیس ٹیرف 3 سے بڑھا کر7 روپے کردیا گیا۔ آئی ایم  ایف  کے دباؤ پر وفاقی  حکومت  نے گیس  مہنگی  کرنے کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو  سمیت دیگر صارفین کیلئے گیس 10  سے 145 فیصد تک  مہنگی کر دی گئی ۔ اوگرا کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے  گیس  ٹیرف 3  سے بڑھا  کر7 روپے  کر دیا گیا ہے۔ سی این جی صارفین کے لیئے  گیس 40 فی صد  مہنگی کر دی  گئی۔خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں سی این جی 20  روپے  فی کلو   تک مہنگی  ہو جائے گی ۔ موسم سرما میں  گھریلو  صارفین کے لیئے  گیس ہیٹر  اور  گیزر کا استعمال بجلی  سے مہنگا  ثابت ہو گا ، کمرشل  اور روٹی  تندور صارفین کے لیئے  گیس 40 فی صد  مہنگی کر دی گئی ۔ فرٹیلائیزر، فیڈ اسٹاک کے لئے گیس 50 فی صد ،پاور سیکٹر  52  فی صد  ، صنعتی   سیکٹر اور کیپٹو پاور  پلانٹس  کے لئے گیس 40  فی صد مہنگی کردی گئی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سمیت،سپورٹس،سرجیکل  کارپٹس  اور لیدر   سیکٹرلیے گیس ٹیرف  برقراررکھا گیا ہے۔