Friday, April 26, 2024

حکومت نے سو دن کا رونا رو لیا ، کچھ بھی نہیں نکلا ، حمزہ شہباز

حکومت نے سو دن کا رونا رو لیا ، کچھ بھی نہیں نکلا ، حمزہ شہباز
December 14, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے سو دن کا رونا رو لیا  ، کچھ بھی نہیں نکلا اب قوم سے معافی مانگ کر واپس چلے جائیں۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر گرائے جارہے ہیں بنی گالا میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ حمزہ شہباز لیگی کارکنوں کے خلاف نیب کیسز اور انکوائریوں پر برہم بھی نظر آئے اور کہا احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیا جا رہا ہے۔ ادھر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں امریکا کی جانب سے پاکستان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی قرارداد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی۔ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے قرارداد کی بھی منظوری دی گئی۔ گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے رولز میں ترامیم کے لئے وزیر قانون کی نگرانی میں کمیٹی قائم کی گئی اور اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔