Saturday, April 27, 2024

حکومت نے سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف سپریم کوٹ میں درخواست دائر کردی

حکومت نے سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف سپریم کوٹ میں درخواست دائر کردی
February 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے سندھ کے موجودہ بلدیاتی نظام کےخلاف درخواست سپریم کوٹ میں دائر کردی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ درخواست وزیراعظم عمران خان اور ان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ آئین کےآرٹیکل 140 اے کے تحت کراچی میں مقامی حکومت کا نظام رائج کیا جائے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے اسد عمر نے مزید کہا کہ کراچی میں ایسا نظام رائج کیا جائے جس میں مقامی حکومت مالی، سیاسی طور پر بااختیار ہو۔ کراچی کی بہتری وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔