Saturday, May 11, 2024

حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے ٹیسٹنگ ایجینسز کا کردار ختم کردیا

حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے ٹیسٹنگ ایجینسز کا کردار ختم کردیا
May 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) تبدیلی سرکار نے سرکاری اداروں میں نوکریوں پر بھرتیوں کیلئے میرٹ کے برعکس ایک اور یوٹرن لے لیا، وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے ٹیسٹنگ ایجینسز کا کردار ختم کردیا۔ حکومت ، سرکاری ملازمت ، ٹیسٹنگ ایجینسز ، کردار ختم ، اسلام آباد ، 92 نیوز ملک میں ایک بار بھر سفارشی کلچر کو پروان چڑھانے کا فیصلہ ہوگیا، سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے ماضی میں خواہشمند امیدواروں کی بھرتی ٹیسٹنگ ایجنسیز کے ذریعے سکریننگ کے بعد کی جاتی تھی مگراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اپنے جاری مراسلے کے ذریعے کابینہ کا حتمی فیصلہ آنے تک سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے لیے ٹیسٹنگ ایجنسیز کے کردار کو ختم کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمتوں پر براہ راست بھرتی کا اختیار اس ادارے کے سربراہ کو دیدیا ہے۔ ٹیسٹنگ ایجنسیز کے آنے کے بعد سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کو ایک شفاف انداز میں پر کیا جاتا تھا جس سے ملک سے سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی ہوئی اور ہر امیدوار اپنے رزلٹ پر مطمئن نہ ہونے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا جواز موجود تھا تاہم براہ راست بھرتی میں عوام اس حق سے بھی محروم ہوجائیں گے۔ سرکاری اداروں میں براہ راست بھرتی کے حکم سے میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو پروان تو نہیں چڑھایا جاسکتا مگر اس سے وزیروں، مشیروں اور سیکرٹریز کو اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا راستہ ضرور کھل جائے گا۔