Sunday, September 8, 2024

حکومت نے سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں وقفہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت نے سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں وقفہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
August 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت داخلہ نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ مشاورت کے بعد سرکاری دفاتر میں نماز کا اہتمام کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام سرکاری دفاتر میں نماز کے اوقات میں لازمی وقفہ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کے موسم میں پیر سے جمعرات تک نماز ظہر کیلئے ایک بج کر پندرہ منٹ سے ایک بج کر پینتالیس منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا جبکہ سردی کے موسم میں نماز ظہر کیلئے ایک بجے سے لیکر ایک بج کر تیس منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا۔ نماز جمعہ کیلئے پورا سال بارہ بج کر پینتالیس منٹ سے لیکر دو بج کر پندرہ منٹ کے درمیان وقفہ ہوگا۔وزارت داخلہ نے تمام سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو نماز کے اہتمام کیلئے خطوط بھی لکھ دئیے ہیں۔