Friday, March 29, 2024

حکومت نے سرد خانے کی نذر مسئلہ کشمیر سلامی کونسل تک پہنچایا، شاہ محمود

حکومت نے سرد خانے کی نذر مسئلہ کشمیر سلامی کونسل تک پہنچایا، شاہ محمود
February 23, 2020
ملتان (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومت نے 5 دہائیوں سے سرد خانے کی نذر مسئلہ کشمیر کو سلامی کونسل تک پہنچایا، سب نے یک زبان ہو کر کشمیر کی صورتحال کا سیکرٹری جنرل یو این او کے سامنے اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے وزیر اعظم اور چیئرمین کشمیر کمیٹی نے ظلم و بربریت کے خلاف اقوم متحدہ میں بات کی ہے، جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں بھی کشمیر مسلے پر موثر موقف پیش کیا جائے گا۔ 202 دن سے کشمیری لاک ڈاؤن میں ہیں، آج انٹرنیشنل میڈیا بھی کشمیر پر بات کر رہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خاموشی سے ماحول بنانے کی کوشش کرتا رہا کہ طالبان کو سمجھایا جا سکے، دنیا کو قائل کیا کہ مسئلے کا حل ملٹری نہیں ہے۔ امریکا کو باور کرایا گیا کہ 19 سال ہو گئے جنگ کی حالت میں سیاسی حل کی طرف آگے بڑھیں۔ کئی نشیستیں ہوئیں جس میں پاکستان نے سہولت کار کا قردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی قوتیں ہیں جو امن کا مہائدہ ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے وہ حالات خراب اور دھماکے چاہتے ہیں۔ قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان نے دیانتداری سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ افغانستان میں امن ہوگا تو تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی معیشت پر خوشگوار اثر پڑے گا۔ شاہ محمود قریشی بولے کہ اس میں کوئی شک نہیں پچھلے دنوں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے نوٹس لیا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے نامکمل رپورٹ پیش کی جس پر عمران خان نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے وزیر اعظم نے ٹھوس اعلان کیا۔ , کچھ مافیہ نے چینی آٹا اسٹور کر رکھا ہے ان کے خلاف چھاپوں کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ آج اس کا سنگ بنیاد رکھ رہا ہوں، موت برحق ہے، قبرستان سب نے جانا ہے۔ اس سڑک سے سب کو قبرستان جانے میں آسانی ہوگی۔