Saturday, May 18, 2024

حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں پر نوازشات کی بارش کی

حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں پر نوازشات کی بارش کی
December 6, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں پر نوازشات کی بارش کی ۔ وقتی طور پر عہدوں سے ہٹانے کے بعد نہ صرف بحال کیا بلکہ ترقیاں بھی دے دیں ۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر برطرف تو کیا گیا لیکن ٹھیک 11 ماہ بعد دوبارہ وزیرقانون بنا دیا گیا ۔

وزیراعلیٰ کے سیکرٹری توقیرشاہ بھی دکھانے کیلئے عہدے سے فارغ تو کئے گئے لیکن صرف جوڈیشل کمیشن میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے ۔ بعد میں انہیں جنیوا میں تعینات کردیا گیا ۔


حکومت نے پولیس افسروں کی وفاداری بھی یاد رکھی اور ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کو ایس ایس پی، پی اینڈ آئی کا عہدہ عطا کردیا۔


پولیس اہلکاروں کو پیش قدمی کا حکم دینے والے ایس پی علی سلمان کو بھی ضمانت کے بعد ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا۔
یہی نہیں فائرنگ کے الزام میں گرفتار ایس ایچ او سبزہ زار عامر سلیم کو بھی رہا ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی تعینات کردیا گیا ۔ حکومتی نوازشات سے مستفید ہونے والوں میں فائرنگ کے الزام میں گرفتار چھے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔