Friday, April 19, 2024

حکومت نے ریڈیوپاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

حکومت نے ریڈیوپاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا
September 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت پاکستان نے ریڈیو  کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لےلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ ریڈیو پاکستان کی عمارت لیزپردینے کے خلاف ریڈیو پاکستان کے ملازمین کااحتجاج رنگ لے آیا ، حکومت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لے لیا ، ڈی جی ریڈیو پاکستان نے منتقلی کا فیصلہ واپس لینے کی تصدیق کر دی ، حکومت نے19ستمبر کو ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا اعلان کیا تھا ۔ قبل ازیں ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارت کو لیز پر دینے کے حکومتی فیصلہ کے خلاف ملازمین نے شاہراہ دستور پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا ریڈیو کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ، حکومت فنڈ کی کمی کو ملازمین کا استحصال کرنے کے بجائے ٹیکس لگا کر ختم کرے ۔ ریڈیو ملازمین کی پارلیمنٹ ہاؤس مارچ کی کوشش کو پولیس کی جانب سے خاردار تاریں بچھا کر روکنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بناتے ہوئے مظاہرین دوڑ کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ۔ مظاہرین نے چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبات کی منظوری کی اپیل کی تھی۔