Friday, April 19, 2024

حکومت نے ریلیف نہیں دیا، ہر چیز مہنگی ہوگئی ، آصف علی زرداری

حکومت نے ریلیف نہیں دیا، ہر چیز مہنگی ہوگئی ، آصف علی زرداری
May 2, 2019
خیرپور (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت نے ریلیف نہیں دیا ۔ ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری منظور وسان کے خوابوں پر یقین کرنے لگے اور منظور وسان کے خواب کے مطابق حکومت کے مدت پوری نہ کر پانے کی پیش گوئی کر دی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت نے ریلیف نہیں دیا ، عوام پریشان ہیں، گیس یا پیٹرول کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے کو بھی غلط قرار دے دیا۔ سابق صدر نے پیپلزپارٹی کی مستقبل کی قیادت کے حوالے سے بھی وضاحت کر دی اور کہا کہ اب وہ نہیں، بلاول اور دوسرے پلیئرز کھیلیں گے۔ آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولوی صاحب نے جو زبان استعمال کی، ان کے ساتھ یہ این آر او ہی ہے۔