Thursday, April 25, 2024

حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول بم گرادیا

 حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول بم گرادیا
May 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز) حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول 3روپے 50پیسے لٹر مہنگا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 87روپے 12پیسے لٹر ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرول بم گرا دیا،پٹرول ساڑھے تین روپے لٹر مہنگا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ستاسی روپے بارہ پیسے لٹر ہوگئی،قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کی ہدایت پر صارفین پر پورا بوجھ نہیں ڈالا ۔