Monday, May 13, 2024

حکومت نے جناح اسپتال کراچی کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت نے جناح اسپتال کراچی کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے جناح اسپتال کراچی کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کہتے ہیں معاملے پر عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے، سندھ حکومت اسپتالوں کو بہترین انداز میں چلا رہی ہے۔

وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، جناح اسپتال کراچی کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کیلئے وفاقی طبی تعلیمی آرڈیننس دوہزار بیس کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا مشتاق قاسم چھاپرا رونق لاکھانی،ڈاکٹر عرفان داؤدی اور راشد خان شامل ہیں۔

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے نوٹی فکیشن جاری کرنے پر وفاقی حکومت پر طنز کے تیر چلائے کہا معاملہ عدالت میں ہے اس کے احکامات پر عمل کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے بورڈ بنانے کے فیصلے پر وفاق پر تنقید کی اپنے بیان میں کہا کہ کبھی سندھ کے جزیروں تو کبھی اسپتالوں پر قبضے کی کوشش کی جاتی ہے دعوی کیا کہ سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ بہترین طریقے سے چلا رہی ہے،جہاں اندرون ملک سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں۔

دوسری طرف سندھ کی وزیرصحت عذرا پچوہو نےبورڈ بنانےکی مخالفت کردی یہ بھی کہا کہ وہ اس بورڈ کا حصہ نہیں بنیں گی۔