Saturday, April 20, 2024

حکومت نے جمہوری روایا ت کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا، فردوس عاشق اعوان ‏

حکومت نے جمہوری روایا ت کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا، فردوس عاشق اعوان ‏
October 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ‏وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  حکومت نے جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے ، جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے ، ایک کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔