Thursday, April 18, 2024

حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی

حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی
December 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی۔ ریفرنس میں جج کی ذہنی حالت پرسوالات اٹھائے جائیں گے اور مشرف کیس میں غیرانسانی فیصلہ دینے کا الزام عائد کیا جائیگا۔ خصوصی عدالت کے جج جسٹس سیٹھ وقار کے خلاف ریفرنس کے معاملہ پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مشاورت کی۔ ریفرنس دائر کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی، وزارت قانون اور وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبرریفرنس تیارکر رہے ہیں۔ ریفرنس میں جسٹس وقار سیٹھ کی ذہنی حالت پرسوالات اٹھائے جائیں گے ان کے خلاف ریفرنس میں غیرانسانی فیصلہ دینے کا الزام لگایا جائے گا ذرائع کے مطابق ریفرنس میں لاش کی حرمت سے متعلق شرعی احکامات کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔ ریفرنس کی تیاری میں اٹارنی جنرل آف پاکستان سے مشاورت کی جائے گی ریفرنس پروزیر اعظم کو مکمل بریفنگ کے بعد منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا۔