Tuesday, May 21, 2024

حکومت نے تمام پارلیمانی روایات پاؤں تلے روند دیں، شہباز شریف

حکومت نے تمام پارلیمانی روایات پاؤں تلے روند دیں، شہباز شریف
November 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے حکومت نے تمام پارلیمانی روایات پاؤں تلے روند دیں۔

شہباز شریف نے پارلیمان سے واک آؤٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے کہا کہ ایسا نہ کریں قواعد کو فالو کریں۔ میں نے اور بلاول نے بہت سمجھانے کی کوشش کی۔ ووٹوں کی گنتی میں ہیرا پھیری کی گئی۔ ہمارے خیال میں حکومتی گنتی میں تین چار ووٹ زیادہ گنے گئے۔ میں بلاول اور مولانا اسعد گئے اسپیکر نے بات نہیں مانی۔ وہ تمام بل بلڈوز کرتے گئے۔ ہماری تعداد 200 سے اوپر تھی۔ ہماری بات نہیں مانی تو واک آوٹ کیا۔

شہباز شریف نے کہا ایوان میں قوم کی قسمت سے کھیلا جا رہا ہے۔ ای وی ایم کی بجائے مہنگائی اور غربت کے خاتمے پر آدھی توانائی لگائی جاتی تو آج ملک کے یہ حالات نہیں ہوتے۔