Friday, May 17, 2024

کیسے کسی کو رہا کریں، فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے، فوادچودھری

کیسے کسی کو رہا کریں، فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے، فوادچودھری
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا کیسے کسی کو رہا کریں، فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے۔ 

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا حکومت نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، یہ اسلام کونقصان پہنچانےکی بہت بڑی وجہ بن رہے ہیں۔ ہاکستان 22 کروڑ افراد اور ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے، ایک جتھا لے کر آپ حکومت کا مذاق نہیں بناسکتے۔

انہوں نے کہا علمائے کرام فون پرکہتے ہیں یہ لوگ بہت زیادتی کررہے ہیں، میڈیا پر بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ عمران خان نے اسلاموفوبیا اورسیرت النبیﷺ پر عملی اقدامات اٹھائے، پوری ملکی قیادت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔