Tuesday, May 21, 2024

حکومت نے بہاولپور میں کالعدم تنظیم کے مبینہ مدرسے اور مسجد کا کنٹرول سنبھال لیا

حکومت نے بہاولپور میں کالعدم تنظیم کے مبینہ مدرسے اور مسجد کا کنٹرول سنبھال لیا
February 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے بہاولپور میں کالعدم تنظیم کے مبینہ مدرسے اور مسجد کا کنٹرول سنبھال لیا۔ حکومت پنجاب نے مسجد اور مدرسے کے انتظام کیلئے ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کردیا۔ ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے 21 فروری کو ہونے والے قومی سلامتی کے اہم اجلاس کی روشنی میں ادارے کا نظم و نسق حفاظتی اقدامات کے طور پر سنبھال لیا ہے ۔ ڈی سی بہاولپور شوزیب سعید اور ایس پی بہاولپور سلیم نیازی نے مدارس کا تفصیلی دورہ کیا ۔ تمام عمارتوں اور ان میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔ مدارس میں 650 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ اساتذہ کرام سمیت 65 کے قریب عملہ بھی رہائش پذیر ہیں۔