Monday, September 16, 2024

حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
January 31, 2017
اسلام آباد(92نیوز)بالی ووڈ کے ستارے ایک بار پھر پاکستان میں چمکیں گے شاہ رخ خان اورماہرہ خان کی رئیس بھی لگے گی اور ہریتک روشن کی قابل بھی سینما جائیں اور ساری بھارتی فلمیں دیکھیں ۔ حکومت نے بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں ا نتہاءپسندہندو تنظیموں کی جانب سے پاکستانی اداکاروںکو سنسر کیاگیا تو پاکستان نے بھی بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ پھر ہوا یہ کہ سفارتی سطح کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کو بھی بڑا دھچکا لگا لیکن اب ثقافتی تعلقات ایک بار دوبارہ بحال ہونے لگے ہیں پاکستان نے بھارتی انتہاءپسندوں کی پاکستانی اداکاروں سے نفرت کا محبت میں جواب دیدیا بھارت میں پاکستانی اداکاروں کی فلمیں کانٹ چھانٹ کے بعد پردہ سکرین کی زینت بنیں تو پاکستان نے بھی فوری مثبت ردعمل دکھایا اور بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا اب وزیراعظم سیکرٹریٹ کی منظوری کے بعد وزارت اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یعنی ایک بار پھربھارتی فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں لگیں گی ا ور خوب کاروبار کرینگی۔