Friday, April 26, 2024

حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز تیار کر لیے

حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز تیار کر لیے
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) تیار کرلیے۔

براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ سمری سرکولیشن کے ذریعے بھجوا دی گئی۔

مجوزہ ٹی او آرز کے مطابق کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کرے گا، کمیشن ماضی میں مصلحت یا سیاسی سمجھوتے پر بند کیسز کا جائزہ بھی لے گا۔