Tuesday, May 7, 2024

حکومت نے بجٹ بل میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا

حکومت نے بجٹ بل میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
April 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت نے بجٹ بل میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم لیوی میں فنانس بل کے ذریعے200 فیصد اضافہ  کر دیا گیا ۔ اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر تک اضافہ ہو جائے گا جب کہ  ، یکم جولائی سے لیوی 30 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی بجٹ تقریر میں اس اضافہ کا اعلان نہیں کیا بلکہ حکومت نے یہ تبدیلی فنانشل بل میں ایک شق کے ذریعے کی ہے ۔ اس اقدام سے حکومت کا 300 ارب روپے کے اضافی محصولات جمع کرنے کا پروگرام ہے ۔ وزیر خزانہ سے جب دریافت کیا گیا کہ انہوں نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کتنی بڑھا دی ہے ، انہوں نے کہا پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمنٹ لیوی پہلے ہی کم ہے جبکہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی سے آنے والے محصولات کی ضرورت ہے ،  لہذا ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے سے پٹرولیم مصنوعات پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔