Tuesday, May 7, 2024

حکومت نے بجٹ بل میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا

حکومت نے بجٹ بل میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
April 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے آئندہ مالی سال میں عوام کو ریلیف کے خواب دکھائے ہیں لیکن ساتھ ہی پیٹرولیم لیوی میں دو سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم  مصنوعات 20 روپے فی لٹر مہنگی ہوجائیں گی ۔ شہریوں نے اس اضافے کو ظلم کی انتہا قرار دے دیا ۔ دس روپے فی لیٹر لیوی یکم جولائی سے 30 روپے فی لیٹر ہو جائے گی ۔ حکومت نے 3 ارب روپے مزید محصولات جمع کرنے کیلئے لیوی میں 200 فیصد اضافہ کیا ہے لیکن عوام نے کہا 5 سال ریلیف نہیں دیا، کم از کم جاتے وقت تو کچھ خیال کر لیتے ۔