Thursday, April 18, 2024

حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل لانے والے پر بھی ڈیوٹی عائد کر دی

حکومت نے بیرون ملک سے ایک موبائل لانے والے پر بھی ڈیوٹی عائد کر دی
July 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک سے آنے والا ذاتی موبائل کا بھی ٹیکس دیگا ۔ حکومت نے ایک موبائل لانے والے پر بھی ڈیوٹی عائد کردی۔ سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں میں بریفنگ دیتے ہوئے کسٹمز حکام نے بتایا کہ بیرون ملک سے جو مسافر آئے گا اسکا فون کسی ایک سم پر 60 روز چل سکے گا پھر رجسٹرڈ کرانا ہو گا ۔ چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس  میں ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا کہ اسمگلرز کو ڈیٹا شئیرنگ میں ایف آئی اے کے تین اہلکار ملوث پائے گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ ان میں سے ایک کی ضمانت ہو گئی ۔ چیئرپرسن نے کہا کہ کمیٹی اس معاملہ پر ایف بی آر کو بھی طلب کرے گی۔ پی ٹی اے والے کہتے ہیں 7 روز باہر رہنے والا مسافر موبائل فون نہیں لاسکتا، سینیٹر رحمان ملک نے تجویز دی کہ نیا قانون لایا جائے۔ چئیرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ  نے کمیٹی کو بتایا پی ٹی اےکو ڈیٹا چوری ہونے کی 45 ہزار شکایات موصول ہوئیں جو ایف ائی اے کو بھجوا دی گئی ہیں۔