Friday, May 10, 2024

حکومت نے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کر لیا ، وزیراعظم

حکومت نے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کر لیا ، وزیراعظم
May 27, 2021

ہری پور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکومت نے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کر لیا۔

ہری پور میں وزیراعظم عمران خان نے بھی پودا لگایا ۔ تقریب سے خطاب میں عمران خان بولے بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہوا۔ درخت لگانے سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملے۔ بدقسمتی سے پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہیں۔ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے لیے ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا مدینہ کی ریاست دو بنیادی اصولوں پر قائم ہوئی ہے۔ پہلا  اصول قانون سب کے لیے برابر ہو گا ۔ ریاست مدینہ کا دوسر اصول یہ تھا کہ یہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔ جن ملکوں نے ان اصولوں پر عمل کیا وہ ترقی کر گئے۔ اس سے پہلے قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ امیر اور غریب کے لیے الگ قانون تھا۔