Saturday, May 11, 2024

حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ، مرتضیٰ وہاب

حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ، مرتضیٰ وہاب
March 20, 2021

کراچی ( 92 نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے ،کہا کہ وفاقی حکومت نے ایوان صدر کوآرڈیننس فیکٹری بنادیا ہے کوئی قانونی لانا ہے تو پارلیمنٹ میں لائیں ۔

جناح اسپتال ، این آئی سی وی ڈی ، اور  این آئی سی ایچ کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گورننگ بورڈ کے زیر انتظام کرنے کے  معاملے پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب وفاقی حکومت پھٹ پڑے کہا اس حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا ہے قانون
بنانا ہے تو پارلیمنٹ میں لائیں ۔

انہوں نے  خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ  آرڈیننس سے بحران جنم  لیں  گے  اسپتالوں کے بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بنے گا ، یہ وقت کنٹرول حاصل کرنے کا نہیں لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے خان صاحب اب ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ہم تو سالوں سے لوگوں کا فری علاج کررہے۔

مرتضیٰ وہا ب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا یہ دعویٰ بھی کیا کہ سندھ میں سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ اورمریضوں کاعلاج کیا گیا جبکہ پاکستان کا پہلا انفیکشن ڈیزیز اسپتال بھی کراچی میں بنا۔